دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اب فوجی جنگ کے بجائے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا اور ملک میں اندرونی انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، تاہم 40 روزہ جنگ جیسی کارروائی سے دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمن کو حملے سے روکنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اب روایتی سیاسی بحثوں سے نکل کر واضح اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی دانشمندی، عزم اور بصیرت نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ آپریشن ٹرو پرامس سے امریکی اور اسرائیلی 12 روزہ اور 40 روزہ جنگ تک ایران نے فوجی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اب اندازہ ہوچکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف 40 روزہ جنگ دوبارہ نہیں چھیڑ سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...