پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کے سلسلے میں روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

 روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی سٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اُنہوں نے کہا خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ حتمی خلا نورد کا انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا، وفاقی وزیر کل دونوں تربیت یافتہ خلا نوردوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی کی ایک نئی علامت بنے گی، یہ پاکستان کی ایسی تاریخی اُڑان ہے جو ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو خلا تک لے جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...