ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد

دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا۔

پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے کہا کہ معاذ صداقت، حسن نواز اور شامل حسین نے اچھی بیٹنگ کی، بیٹنگ کرتے وقت ذہن میں تھا 300سے زائد رنز بنانے ہیں۔

کپتان عبدالصمد نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔

314رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 265 رنز بنا سکی تھی، بھارت کی جانب سے تلک ورما اور ابھیشیک شرما 70رنز بناکر نمایاں رہے تھے، شہباز احمد نے 56 اور سوریا ونشی نے 11 رنز بنائے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...