پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر نالاں ہوگئی۔

پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں وزیر دفاع کے بلاول بھٹو سے متعلق بیانات ناقابل قبول ہیں، پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سے متعلق بیانات دیکر خواجہ آصف نے ریڈ لائن عبور کر لی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے، صدر آصف زرداری کا ایک ہی بیٹا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی کی بات چلے گی، بلاول بھٹو کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی باتیں بے تکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اسلام آباد گئے تو کہا گیا ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، انھوں نے واپسی پر بھی صوبوں کے معاملے پر اپنا مؤقف دہرایا، پیپلزپارٹی ریفرنڈم سے گھبراتی نہیں، سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...