جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کی پارلیمان نے انٹیلی جنس اداروں کے اختیارات میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد کی سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دے دی۔
اصلاحات کی منظوری کے تحت خفیہ ادارے صرف معلومات اکٹھی کرنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کارروائیاں بھی کر سکیں گے، نئے قانون کے تحت جرمنی کے داخلی انٹیلی جنس ادارے کو مخصوص خطرات کی صورت میں خفیہ اقدامات کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔
ان میں چوری شدہ ڈیٹا حذف کرنا، دھماکہ خیز مواد یا ہتھیاروں کو غیر مؤثر بنانا اور سائبر حملوں کے دوران ڈیٹا کے بہاؤ کو روکنا شامل ہے، قانون کے مطابق سخت شرائط اور پیشگی منظوری کی صورت میں انٹیلی جنس اہلکار خفیہ طور پر گھروں میں داخل بھی ہو سکیں گے۔
بعض محدود حالات میں 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو مخبر کے طور پر استعمال کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے اس قانون کو صدی کی اصلاحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں، تخریب کاری اور دیگر ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے نئے اختیارات ضروری ہیں۔
جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں نے قانون کی منظوری دی تو حکمران جماعتوں نے حمایت کی جبکہ انتہائی دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی، قانون کے نافذ ہونے سے قبل ایوان بالا کی منظوری بھی درکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments