راجن پور: کچہ کے بدنام زمانہ ڈاکو وہاب اور شاہدین لونڈ نے بھی سرنڈر کردیا
راجن پور:(دنیا نیوز)پنجاب کے علاقے راجن پور کے کچے ایک کروڑ سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو وہاب لونڈ اور پچاس لاکھ روپے سر کی قمیت والا بدنام ڈاکو شاہدین لونڈ نے بھی سرنڈر کردیا۔
ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی 11 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا، کچہ آپریشن میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 29ہو گئی۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے، ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 7 ٹھکانے تباہ ، متعدد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اُن کا واضح پیغام دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ڈاکو سرنڈر کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔