پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔

دستاویز کے مطابق صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے، پٹرول پر 82 روپے ٹیکس وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی بھی وصولی کی جا رہی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پٹرولیم لیوی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے علاوہ 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس آئل پر 77 روپے پٹرولیم لیوی، پٹرول پر اڑھائی روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی لی جا رہی ہے۔

کیروسین آئل پر 18 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 37 پیسے پٹرولیم لیوی، فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بی وصول کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ آرڈیننس 1961 کے تحت وصول کی جا رہی ہے، کلائمیٹ سپورٹ لیوی یکم جولائی 2025 سے اکٹھی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں