سپین نے تہران میں اپنے باقی رہ جانے والے سفارتی عملے کو بھی واپس بلا لیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی دارالحکومت مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کی زد میں ہے جس کے پیش نظر سپین نے ایرانی دارالحکومت میں اپنے سفارت خانے میں باقی رہ جانے والے عملے کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل الباریس نے کہا کہ ہم نے ایران میں ہسپانوی سفارت خانے کو کامیابی کے ساتھ خالی کروا لیا ہے، تہران میں موجود سفیر اور دیگر ضروری عملہ اب سرحد پار کر کے آذربائیجان پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ہمارے باقی سفارت خانے اور کرائسس روم ہنگامی فون لائنوں کے ذریعے 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال رہیں گے۔

خیال رہے کہ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت کا مؤقف جنگ کے خلاف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں