پاکستان کیلئے ڈیزل کی کھیپ لے کر بحری جہاز یورپ سے کراچی پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کیلئے ڈیزل کی کھیپ لے کر بحری جہاز یورپ سے کراچی پہنچ گیا۔

لائبیریا کا بحری جہاز لامو ڈیزل لے کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا، لائبیریا کا جہاز ایمسٹرڈیم سے 57 ہزار 650 میڑک ٹن ڈیزل کی بڑی کھیپ لے کر پہنچا۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق بحری جہاز پورٹ قاسم کے فوٹکو ٹرمینل پر ڈیزل کی ڈسچارجنگ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں