ہم آج 10سال کا پلان بنا لیں تو ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہوسکتے ہیں: گوہر اعجاز

کراچی:(دنیا نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ہم آج 10سال کا پلان لیں تو ہم ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہوسکتے

شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب تھی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جارہا تھا۔

سابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اِس ملک کے لیے اپنی جان دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ماضی میں ہم نے بہت سی غلطیاں کیں، اگر ہم آج 10سال کا پلان بنا لیں تو ہم ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان مسلم امہ کی ایک اکنامک پاور ہو گا، ہوا کا ایک جھونکا آیا تو پراپرٹی کی 30 فیصد بڑھ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں