پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل بروز بدھ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، اجلاس میں محکمہ ایکسائز پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا۔
اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں دی سٹیمپ (ترمیم) آرڈینینس 2026 پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 پیش کیا جائے گا، اجلاس میں ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات اٹھائیں گے۔