پاکستان سکھوں کا اصل گھر، بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار: رمیش سنگھ اروڑہ
حسن ابدال: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کا اصل گھر اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ یاتریوں کا پرتپاک استقبال، دنیا کو محبت اور رواداری کا واضح پیغام ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ یاتریوں نے پاکستان کو امن اور محبت کا گہوارہ قرار دیا ہے، پاکستان امن کا قلعہ ہے
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے، مترکہ وقف املاک بورڈ کا سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر بے حد مشکور ہوں۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب مذہبی اور عالمی سطح پر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔