ایران امریکہ جنگ بندی: پاکستان کی طرح او آئی سی بھی کردار ادا کرے: یوسف رضا گیلانی
ساہیوال:(دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کی طرح اوآئی سی بھی کردار ادا کرے۔
پنجاب کے علاقے ساہیوال میں جیالوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا نے امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، مسلمانوں کو پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت پر حق دفاع کا استعمال کیا، پاکستان خصوصاً خلیجی ممالک کے لیے اس وقت بڑی آزمائش ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ممکن ہوئی، پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی برقرار رہے، او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
دوسری جانب قیام امن کے حوالے سے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔