سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری روز کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس کی سظح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 28 ارب 79 کروڑ 84 لاکھ 59 ہزار 879 روپے مالیت کے 35 کروڑ 82 لاکھ 598 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں