مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مالاکنڈ: (دنیا نیوز) مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبیہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔