سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد آج پھر مہنگا ہو گیا

کراچی :(دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز کمی کے بعد آج پھر مہنگا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6100 روپے مہنگا ہوکر539862 روپے پر آ گیا، 10گرام سونے کی قیمت 5230 روپے اضافے سے462844  روپے ہو گئی۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت17روپے بڑھ کر8931 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر بڑھ کر5171 ڈالر پر آگیا۔ 

واضح رہے گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں کمی کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے گھٹ ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ریکارڈ ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں