دلہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہنیا لینے میرج ہال پہنچ گیا

وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیرآباد میں انوکھی بارات، دلہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہنیا لینے میرج ہال پہنچ گیا۔

دلہا خود ٹریکٹر چلا کر میرج ہال پہنچا، میرج ہال پہنچنے پہ دلہے میاں کا شاندار استقبال کیا گیا، ہر کوئی دلہے میاں کو سجے سجائے ٹریکٹر پر بیٹھا دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

دلہا زوہیب حسن نے کہا کہ یہ میرا شوق تھا کہ میری بارات سب سے مختلف ہو، دلہا شہر کے مشہور علاقے محلہ لکڑ منڈی کا ہے۔

ٹریکٹر سجا کر دلہنیا لینے جانے والے دلہا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، دلہا نے اپنی بارات کے لیے نیا ٹریکٹر خریدا۔

دلہا نے پراڈو میں جانے کی بجائے اپنے ٹریکٹر کو ہی دلہن کی طرح سجایا، میرج ہال میں موجود لوگ اس انوکھے دلہے کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں