پاکستان اور زمباوے ویمن ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور زمباوے ویمن ون ڈے سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 4مئی سے ہو گام
سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، اِسی طرح ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 مئی کو شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں۔
یاد رہے زمبابوے ویمن ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم ہے۔