پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کی گرینڈ تیاریاں جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کی گرینڈ تیاریاں جاری ہیں، رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔
معروف گلوکار عاطف اسلم،علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں، شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 2, 2026
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کرکٹ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لئے شام 6 بجے تک لازمی سٹیڈیم پہنچیں۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔