بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے بیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست لکھ دی۔
وکیل چوہدری اویس تحریری درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر چوہدری اویس یونس آج پھر اڈیالہ جیل پہنچے۔
وکیل چوہدری اویس یونس نے کہا کہ جیل حکام نے ہماری درخواست وصول نہیں کی، مبشرہ مانیکا کی والدہ سے ملاقات کے حوالے سے رپریزنٹیشن رپورٹ جمع کروانے آج دوسری بار اڈیالہ جیل آئے۔
چوہدری اویس یون نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے رپورٹ کی عدم وصولی غیر قانونی اور پرزنر رولز کی خلاف ورزی ہے، یہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وکیل چوہدری اویس یونس نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل قانون پر عمل کریں اور رپورٹ وصول کریں، سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام درخواست بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دی ہے۔