بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی :(دنیا نیوز) بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کامیڈین نے خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’گھر میں برکت آئی ہے، الحمدللہ‘‘۔

دوسری جانب انہوں نے مداحوں سے نومولود بچی کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ منور فاروقی نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل ان کی شادی جیسمین سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا میکائل ہے جب کہ مہزبین کی بھی پہلی شادی سے ایک بیٹی سمیرا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں