مزمل اسلم کی بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تعیناتی کی منظوری
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مزمل اسلم کی بطور صوبائی وزیر خزانہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی آرٹیکل 130(9) کے تحت کی گئی۔