بمباری سے بے خوف ایرانی شہری اپنی حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
تہران: (دنیا نیوز) بمباری سے بے خوف ایرانی شہریوں نے اپنی حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکل کر امریکی اور اسرائیلی کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سبزوار میں ہزاروں پُرجوش مظاہرین صیہونی و امریکی حملوں کے خلاف ایرانی پرچم ہاتھوں میں تھام کر سڑکوں پر نکلے، اور اپنی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شریک رہنے والے ایک ایرانی شہری نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف ضرور ہے لیکن اپنے ملک میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتا۔
حکومت کی حمایت میں نکلنے والے مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا فیصلہ ایرانی خود کریں گے، کوئی بیرونی طاقتیں نہیں۔