جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ
کراچی: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر کی منظوری سے جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
یہ فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کا خدشہ ہونے اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔