ایران میں رجیم چینج ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران میں بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی حکومت ہٹانا ناممکن، امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے ملک پر کنٹرول کا کوئی امکان نہیں، حملے فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر حملے سے ایک ہفتے پہلے مکمل کی گئی۔
واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایرانی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا۔