چین کی امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت، فوری روکنے کا مطالبہ
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔
چین نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔
اس کے ساتھ ہی چین نے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کو فوری روکنےکا مطالبہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔