نشہ میں بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار)نشہ میں بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نواحی گاؤں پنڈوری کی رہائشی تنزیلہ کی شادی دس سال قبل اسی گاؤں کے احسان سے ہوئی جسکے چار بچے ہیں،گزشتہ شب سات بجے احسان نشہ کرکے گھر آیا گالی گلوچ کی اوربچوں کو مارنے لگ گیا منع کیا تو ملزم نے خاتون پر بھی تشدد کرکے زخمی کر دیا۔