خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری سے زیورات ہتھیا لئے
نوسر بازوں نے آصف کو روک لیا ، آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا کہہ کر فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری سے ، زیورات، نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں آصف نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔