کمالیہ : پولیس مقابلے میں منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار
سی سی ڈی کمالیہ کی ٹیم نے کارروائی کی ،ملزم کی شناخت شہران کے نام سے ہوئی ملزم سے پمپ ایکشن 12 بور، کارتوسوں سے بھرا بیگ،250 گرام آئس برآمد
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ سی سی ڈی پولیس اور ملز موں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش و رابر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔سی سی ڈی کمالیہ کی ٹیم نے کارروائی کی۔ دو ملز موں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہران عرف شان ولد مراتب کے نام سے ہوئی، جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش، ڈکیت اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ناجائز پمپ ایکشن 12 بور، کارتوسوں سے بھرا بیگ اور 250 گرام آئس برآمد ہوئی ہے ۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔