کھڈیاں :ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا گرفتار
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیا خاص کے پرانا لاری اڈا پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں کے تعاقب پر اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار، جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت حسنین سکنہ قصور جبکہ پکڑے جانیوالے حمزہ سکنہ نول اوتاڑ کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پرانا لاری اڈا کھڈیاں خلیل بیکری سے لوٹ مار کی اور ساتھ ہی گریس فارمیسی پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری اکٹھے ہو گئے ۔شہریوں کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ایک گولی مبینہ طور پر ساتھی کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑگیا۔ ایک گولی عثمان نامی شہری کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔