لاہور، گوجرہ، قصور، ڈی آئی خان: 4 افراد کی خودکشی
نوجوان عدنان اور جہانزیب نے نامعلوم وجہ پر اپنی زندگیاں ختم کیں سرور نے بیوی روٹھنے پرجان دی،چوکیدار گلزار نے دفتر میں پھندا لیا
لاہور، گوجرہ، قصور، ڈیرہ اسماعیل خان(کرائم رپورٹر، نمائندگان دنیا، اے پی پی)لاہور، گوجرہ، قصور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 4افراد نے خودکشی کرلی۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں 18 سالہ عدنان نے نامعلوم وجہ پر پنکھے سے پھندا لگا کرزندگی ختم کی۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔گوجرہ میں محکمہ زراعت کے چوکیدار نے دفتر میں دوران ڈیوٹی پنکھے سے پھندالگاکر مبینہ طور پراپنی جان لے لی۔
چک نمبر 227 گ ب کا رہائشی محمد آ صف اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت کے دفتر میں چو کیدار تعینات تھا، اتوار کو چھٹی کے روز مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت گلزار شا ہد نے چوکیدار سے موبا ئل پر رابطہ کیا ، کال اٹینڈ نہ کرنے پر دفتر پہنچا تولاش پنکھے سے جھولتی ہوئی ملی۔ قصورکے علاقہ سرائے مغل میں گھریلو ناچاقی پر2بچوں کے باپ 45 سالہ محمدسرورنے بیوی کے روٹھ کر میکے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر درخت کیساتھ پھندالے کر موت کو گلے لگایا۔ڈیرہ اسماعیل خان کی اطلس خان کالونی میں 39سالہ جہانزیب شاہ نامعلوم وجہ پر پنکھے سے پھندا لیکر دارفانی سے کوچ کرگیا۔