وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، قیمتی اشیا سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، قیمتی اشیا سے محروم

شہزا دسے 4لاکھ 65ہزار، وحید سے ڈاکو2لاکھ 32ہزار لے گئے

 ننکانہ صاحب (خبر نگار)مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، موبائل، مویشی اور موٹر سائیکلوں ، رکشہ سے محروم کردئیے گئے ۔ نواحی قصبہ بچیکی کے رہائشی کار سوار شہزاد مغل سے جڑانوالہ روڈ پر بڑاکیکر سٹاپ کے قریب دو ڈاکوؤں نے 4 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ سکھانوالہ بنگلہ شرقپور کے رہائشی وحید رشید سے ترکھانوالہ موڑ کے قریب دوڈاکوئوں نے 2 لاکھ 32 ہزار روپے چھین لئے۔

واربرٹن میں شاہد زمان، محمد خالد اور دانیال عباس سے تین موبائل فون، 20 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ مانگٹانوالہ کے علاقے موڑا کلاں میں اخلاق علی کی حویلی سے چور تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے 3مویشی لے گئے ۔ببر والا موڑ کھنڈا کے سامنے دکان سے ملک نواز کا اپلائیڈ فار رکشہ ، بچیکی کے محلہ عکاشہ ٹاؤن میں احمدکی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں