شہر میں ٹریفک حادثات،85سالہ خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات،85سالہ خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے ڈی ایچ اے میں یونیورسٹی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 44سالہ عارف نے دم توڑ دیا ۔علاوہ ازیں کاہنہ کے علاقے فیروزپور روڈپر ایلیٹ ٹاؤن کے قریب مسافر ویگن کی زد میں آکرسٹرک عبور کرنیوالی 85سالہ خاتون بیگم زوجہ صدیق دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔