ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان
گرین ٹاؤن میں شادی والے گھر سے چور 50 لاکھ روپے اورزیورات لے اڑے گلشن راوی،لاری اڈا سے گاڑیاں ، باٹا پور ، نشترکالونی، شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ ہربنس پورہ میں ایوب سے 2لاکھ 25 ہزار روپے اور موبا ئل فون، چوہنگ میں ثمر سے 2لاکھ 10 ہزار اور موبائل،نصیر آباد میں ہاشم سے 1 لاکھ 95 ہزار اور موبائل، بادامی باغ میں نصیر سے 1لاکھ 70ہزار اور موبائل جبکہ ماڈل ٹاؤن میں راشد سے 1 لاکھ 65ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ادھر گرین ٹاؤن کے علاقہ میں شادی والے گھر سے چور 50 لاکھ روپے اور زیورات لے اڑے ۔ پولیس نے گھر کے سربراہ تجمل حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ بیٹے کی شادی کے سلسلے میں اہلخانہ گھر سے شادی ہال گئے تھے کہ چوری ہوگئی ۔ گلشن راوی اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی، باٹا پور اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔