قیدی وین پر فائرنگ ،قتل کاملزم ہلاک ، کانسٹیبل زخمی

قیدی وین پر فائرنگ ،قتل  کاملزم ہلاک ، کانسٹیبل زخمی

کوئٹہ(سٹاف رپور ٹر)بدنام زمانہ ڈکیت ،اغواء کار، بھتہ خور،قتل کی کئی وارداتیں کرنے والا فقیر شمکزئی ہلاک ہوگیا۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ بارہ اور تیرہ فروری 2026 کی درمیانی شب سردار فقیر جو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا کو ضلع پشین سے چمن منتقل کیا جا رہا تھا دورانِ منتقلی ژڑہ بند کے  قریب چار مختلف گاڑیوں  نے قیدی وین کا تعاقب کرتے ہوئے اسے روک لیاان گاڑیوں میں تقریباً 15 سے 20 نامعلوم مسلح افراد سوار تھے جو مختلف قسم کے بھاری اسلحے سے لیس تھے جن میں راکٹ لانچر اور کلاشنکوف شامل تھے ، مزید برآں تقریباً 10 مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں پر پوزیشن سنبھال رکھی تھی انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے قیدی وین کے ٹائر پر فائرنگ کر کے اسے برسٹ کیا۔ گاڑی رکنے پر ملزموں نے قیدی وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں سردار فقیر شمکزئی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں