بہن اور بہنوئی کے قاتل کو 2 بار سزا ئے موت کا حکم
مجرم عمران نے جائیداد کیلئے بہن شگفتہ ، بہنوئی لیاقت کو قتل کر دیا تھا سیشن کورٹ لاہور نے مجرم کو 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور کی سیشن کورٹ نے بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزا ئے موت کا حکم سنا دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا۔ مجرم عمران عرف بھولا نے فائرنگ کرکے اپنی بہن شگفتہ پروین اور اسکے شوہر لیاقت علی کو جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل اور اپنی والدہ کو زخمی کر دیا تھا،پراسیکیوٹر شبیر خان نے 17 گواہوں کو عدالت پیش کروایا ،عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کا حکم سنایا،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے 2023ء کو دہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔