گادی گینگ میں شامل 2 بھا ئی پو لیس مقابلے میں ہلاک
کامونکے (تحصیل رپورٹر )بدنام زمانہ گادی گینگ کے کارندے 2بھائی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کامونکے کے محلہ شریف پورہ کے بدنام زمانہ عاطف عرف عاطی گادی گینگ کے سرغنہ کے دو بھائی عاقب گادی اور علی گادی خیر پور سندھ میں ڈکیتی کی واردات کررہے تھے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کے تبادلہ ہوگیا، جس میں دونوں مارے گئے ، قبضے سے لاکھوں روپے اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دونوں بھائی قبضہ،قتل،اقدام قتل،ڈکیتی و چوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور تقریباً 50 سے زائد مقدمات میں نامزد تھے ۔