چارسدہ:نماز تراویح کے دوران فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

چارسدہ:نماز تراویح کے دوران  فائرنگ ، چار افراد جاں بحق

چارسدہ(این این ائی)ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر تھانہ بٹگرام کی حدود میں دیرینہ تنازع پر نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 فریقین کے درمیان 1996سے جاری تناز ع پر اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پرویز ، عنایت،ایاز اور ذاکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں