گجرات:موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار
گجرات(سٹی رپورٹر )ایس ایچ او گلیانہ انسپکٹر عباس علی شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتار کر کے 2 موٹر سائیکل اور 2پستول برآمد کرلئے ،
تفصیلات کے مطابق ملزموں میں ماجد علی سکنہ گلیانہ اورنوید لطیف سکنہ چیچیاں شامل ہیں۔ ملزم ارسلان انجم سکنہ تلہ کنگ چکوال سے پسٹل برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او ککرالی طاہرزمان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نبیل سے پسٹل برآمد کر لیا ۔