قصور:شارٹ سرکٹ سے کمرے میں آگ لگ گئی ،2افرادجاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا)قصو رکے نواح دھریوال میں بھٹہ پر ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔
بتایاگیاہے کہ اینٹوں کے بھٹے ریحان برکس دھریوال کے رہائشی کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے دو لڑکے 15سالہ محسن عمر اور 12 سالہ کرامت مسیح جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔