شہر سے 35پتنگ باز پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار ،مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے شہر سے 35پتنگ باز پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کرلئے ۔
تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے شیر علی، اسد، وسیم، شاکر، سلیمان سمیت 15 ملزموں کو پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ لیاقت آباد پولیس نے گذشتہ 48 گھنٹوں میں 21 ملزوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 پتنگ باز اور 1 پتنگ فروش کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔