گھریلو جھگڑوں پر 2 خواتین کا اقدامِ خودکشی
قصور(خبر نگار)قصورگھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کی کوشش کی۔
چاندنی چوک کی رہائشی 18 سالہ عائشہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل پی لیا، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ دوسری جانب حویلی عجائب سنگھ میں ایک خاتون نے سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد 20 نشہ آور گولیاں نگل لیں۔ ریسکیو کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔