کھلا پٹرول فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والا دکاندار سرکاری مہمان بنا لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پیٹرول کی دکان قائم کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خطرات پیدا کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے کھلا پٹرول برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔