شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پرنوجوان قتل
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود کے گاؤں بھٹل میں معمولی تلخ کلامی پر 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ رانا جنید کا داؤد مسیح سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا ،اس دوران رانا جنید نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر داؤد مسیح ہلاک جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ بھکھی پولیس کے ایس ایچ او واجد عباس نے ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے محض چند گھنٹوں میں ملزم رانا جنید کو گرفتار کرلیا۔