شاہدرہ ،سرگودھامیں مبینہ مقابلے ، 2ملزم مارے گئے

شاہدرہ ،سرگودھامیں مبینہ مقابلے ، 2ملزم مارے گئے

ماراجانیوالا 38سالہ ڈاکوسمیع اللہ سوسے زائدوارداتوں میں ریکارڈیافتہ تھا قصبہ شاہ یوسف والا ، سی سی ڈی اور ملزموں میں فائرنگ ،ایک ملزم ہلاک

لاہور،سرگودھا، میانوالی(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر ، نمائندہ دنیا )سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 2ملزم مارے گئے ،بتایاگیاہے کہ شاہدرہ میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 38سالہ ڈاکوسمیع اللہ ہلاک ہوگیا جوسوسے زائدوارداتوں میں ریکارڈیافتہ تھا،لاش مردہ خانے منتقل کرد ی گئی ،ادھر سرگودھامیں سی سی ڈی اہلکاروں نے خوشاب روڈ پر ملزموں کوناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تووہ فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، تعاقب پر قصبہ شاہ یوسف والا میں سی سی ڈی اہلکاروں اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو ایک ملزم اعظم ماراگیا جو چوری وڈکیتی کے درجنوں  مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا ، سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم اعظم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں