پاکپتن:بھائی کو چھری سے قتل کر دیا

پاکپتن:بھائی کو چھری سے قتل کر دیا

پاکپتن(سٹی رپور ٹر)پاکپتن کے علاقہ ملکہ ہانس میں بھائی نے بھائی کو چھُری کے وار سے قتل کر دیا۔

خاتون کشور بی بی کی شادی مقتول محمد ظفر سے وٹہ سٹہ کی بنیاد پر ہوئی تھی لیکن کشور بی بی کی نندساجدہ بی بی کو کشور کے بھائی نے طلاق دیدی تھی اور ساجدہ بی بی واپس والدین کے گھر آ کر رہائش پذیر تھی۔ ملزم محمد ارشد اپنے بھائی ظفر کو کہتا تھا کہ تم بھی اپنی بیوی کشور بی بی کو طلاق دیدو لیکن محمد ظفر نے طلاق نہ دی ۔ملزم محمد ارشد نے رنج اپنے دل میں رکھا اور موقع پر چھُری کے وار کر کے محمد ظفر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں