سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں غلام فرید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بیچ دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔