گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوری

گھر کی دہلیز پر کھڑی کی  گئی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے بلال ٹاؤن میں رضوان نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود گھر کے اندر داخل ہو کر اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں