سیشن کورٹ شیخوپورہ کے مرکزی گیٹ سے خاتون کا مبینہ اغوا

 سیشن کورٹ شیخوپورہ کے مرکزی گیٹ سے خاتون کا مبینہ اغوا

ساجدہ دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے آئی،ملزم گاڑی میں ڈال کر فرار مغویہ کے خاوند کیخلاف سابق شوہر نے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا :ذرائع

شیخوپورہ (نمائندہ دنیا)سیشن کورٹ شیخوپورہ کے مرکزی گیٹ سے خاتون کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیاجس کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء ہونے والی خاتون ساجدہ ریاض عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کیلئے آئی تھیں کہ کچہری گیٹ پر خواتین سمیت ملزموں نے سرعام خاتون کو اغوا کیا اور پولیس کی موجودگی کے باوجود اسے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق مغویہ کے موجودہ خاوند کے خلاف سابق شوہر نے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا اور اسی مقدمے میں پیشی کیلئے خاتون عدالت آئی تھیں ۔واقعے کے بعد وکلا نے سکیورٹی انتظامات کو ناکام قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورخاتون کی فوری بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں