نواب ٹاؤن :کار سوار کے قتل کا معمہ حل ،خاتون دوست قاتل نکلی
ملزمہ خاتون نے شوہر سے علیحدگی کے بعد ندیم کے ساتھ تعلقات قائم کئے ندیم کی متوقع منگنی پر خاتون نے ناراض ہو کر اسے گولی ماردی ،ملزمہ گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں کار سوار کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، گاڑی میں موجود خاتون دوست ہی مبینہ طور پر قاتل نکلی۔ ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق ملزمہ خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد ندیم ارشاد کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے تھے جبکہ ندیم کے اہلخانہ اسکی منگنی لیڈی ڈاکٹر سے کرنے جا رہے تھے جس پر ملزمہ کو شدید رنج تھا۔ دونوں میں چار سال سے تعلقات تھے ۔پولیس کے مطابق ندیم کی متوقع منگنی پر ناراض ہو کر خاتون نے اسکے پستول سے ہی اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔